ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں امبیڈکر جینتی کے موقع پر موگیر احتجاجیوں نے ننگے پاؤں نکالی ریلی

بھٹکل میں امبیڈکر جینتی کے موقع پر موگیر احتجاجیوں نے ننگے پاؤں نکالی ریلی

Fri, 15 Apr 2022 21:20:22    S.O. News Service

بھٹکل 15/ اپریل (ایس او نیوز) جمعرات کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی کے موقع پر ایک طرف بھٹکل کے مختلف دفاتر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا تو وہیں درج فہرست ذات سرٹفکیٹ کا مطالبہ لے کر منی ودھان سودھا کے باہر احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے موگیر طبقہ کے لوگوں نے ننگے پاوں ریالی نکالتے ہوئے امبیڈکر جینتی منائی۔

احتجاجی مظاہرین منی ودھان سودھا سے ننگے پاوں چلتے ہوئے اسپتال روڈ ، ساگر روڈ اور شمس الدین سرکل سے ہوکر واپس دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین ہند تشکیل دینے والے ڈاکٹر امبیڈکر نے جس سماجی انصاف کی بات کہی ہے وہ ہمیں ملنا چاہیے ۔ اس دھرنے میں سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا اور موگیر کے اہم لیڈران سمیت مرد و خواتین کے علاوہ اسکولی بچے میں شامل تھے


Share: